بلوچستان کے 500 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اپريل 2017
قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بلوچستان کی آزادی کا جھانسہ دے کر بہکایا گیا۔ فوٹو:  این این آئی

قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بلوچستان کی آزادی کا جھانسہ دے کر بہکایا گیا۔ فوٹو: این این آئی

کوئٹہ: بلوچستان کے 500 سے زائد فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔

کوئٹہ میں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر نذیر بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 500 فراریوں نے ہتھیار ڈالے اور قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’را‘‘ کیلیے کام کرنے والے فراری کمانڈر نے ہتھیار ڈال دیئے

قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بلوچستان کی آزادی کا جھانسہ دے کر بہکایا گیا، پاکستان ہمارا ملک ہے اور بلوچ قوم محب وطن ہے۔ ہم پاک فوج ،ایف سی اور حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں عزت سے نوازا، اب ہم مرتے دم تک پاکستان کے وفادار شہری رہیں گے اور ملک کی حفاظت اورترقی میں فورسز کے شانہ بشانہ چلنے کو تیار ہیں۔ قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو قومی پرچم، گلدستے اور دیگر تحائف بھی پیش کئے گئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  16 انتہائی مطلوب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔