راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اپريل 2017
راحیل شریف کو قانون کے مطابق جی ایچ کیو کی منظوری کے بعد این او سی جاری کیا گیا، خواجہ آصف۔ فوٹو آئی این پی/فائل

راحیل شریف کو قانون کے مطابق جی ایچ کیو کی منظوری کے بعد این او سی جاری کیا گیا، خواجہ آصف۔ فوٹو آئی این پی/فائل

 اسلام آباد: پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کے لئے این او سی جاری کر دیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت پاکستان نے جنرل (ر) راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کے لئے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ راحیل شریف کو قانون کے مطابق جی ایچ کیو کی منظوری کے بعد این او سی جاری کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جنرل راحیل شریف اور 39 ملکی فوجی اتحاد

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح 11 بجے سعودی عرب کا خصوصی طیارہ لاہور پہنچا تھا جو 2 بج کر 10 منٹ پر راحیل شریف کو لے کر سعودی عرب کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فوجی اتحاد میں راحیل شریف ایران کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے، ناصر جنجوعہ

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔