جان کو خطرہ، ڈاکٹرعاصم نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اپريل 2017
میری جان کو خطرہ ہے لہذا سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے، ایف آئی آر۔ فوٹو؛ فائل

میری جان کو خطرہ ہے لہذا سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے، ایف آئی آر۔ فوٹو؛ فائل

 کراچی: سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے بوٹ بیسن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے لہذا سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے بوٹ بیسن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے20  اپریل کو بوٹ بیسن کے قریب 2 گاڑیوں نے پیچھا کیا،  ایک ڈبل کیبن کے شیشے سیاہ تھے اور دوسری گاڑی میں مسلح افراد تھے،  ان میں سے ایک شخص کو گلبرگ تھانے میں گرفتاری کے وقت دیکھا تھا جب کہ ایک شخص کا پستول میری طرف تھا جیسے مجھے وہ گولی مارنے والا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت منظور

ڈاکٹر عاصم کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد کو دیکھ کر میں خوفزدہ ہوگیا اور ڈرائیور کو رفتار بڑھانے کےلیے کہا جب کہ اسی دوران میرا سیکیورٹی اسکارٹ بھی پیچھے سے آگیا جس کی وجہ سے دونوں گاڑیاں پنجاب چورنگی کی طرف چلی گئیں، میری جان کو خطرہ ہے لہذا سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔