- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
جان کو خطرہ، ڈاکٹرعاصم نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا
کراچی: سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے بوٹ بیسن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے لہذا سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے بوٹ بیسن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے20 اپریل کو بوٹ بیسن کے قریب 2 گاڑیوں نے پیچھا کیا، ایک ڈبل کیبن کے شیشے سیاہ تھے اور دوسری گاڑی میں مسلح افراد تھے، ان میں سے ایک شخص کو گلبرگ تھانے میں گرفتاری کے وقت دیکھا تھا جب کہ ایک شخص کا پستول میری طرف تھا جیسے مجھے وہ گولی مارنے والا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت منظور
ڈاکٹر عاصم کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد کو دیکھ کر میں خوفزدہ ہوگیا اور ڈرائیور کو رفتار بڑھانے کےلیے کہا جب کہ اسی دوران میرا سیکیورٹی اسکارٹ بھی پیچھے سے آگیا جس کی وجہ سے دونوں گاڑیاں پنجاب چورنگی کی طرف چلی گئیں، میری جان کو خطرہ ہے لہذا سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔