ویمنزورلڈ کپ کے لیے15 رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 21 اپريل 2017

 لاہور: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا میگا ایونٹ 24جون سے23 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلاجائے گا، اس میں پاکستان سمیت آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، بھارت، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی، پاکستانی ٹیم پہلے راؤنڈ میں مجموعی طور پر 7 میچوں کے دوران ایکشن میں دکھائی دے گی جب کہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ گرین شرٹس کا ٹاکرا 2جولائی کو ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا شیڈول جاری

منتخب ٹیم میں کپتان ثنامیر، عائشہ ظفر، بی بی ناہیدہ، مرینہ اقبال، بسمہ معروف، جویریہ خان، سیدہ نین فاطمہ عابدی، سدرہ نواز، کائنات امتیاز، اسماویہ اقبال کھوکھر، ڈیانا بیگ، وحیدہ اختر، نشرہ سندھو، غلام فاطمہ اور سعدیہ یوسف شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔