فلم کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلیے بھارتی اداکارہ کی لاہورآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اپريل 2017
راسیکا داس سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی بیگم صفیہ کا کردار ادا کررہی ہیں، فوٹو:فائل

راسیکا داس سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی بیگم صفیہ کا کردار ادا کررہی ہیں، فوٹو:فائل

ممبئی: بھارتی اداکارہ راسیکا دگل سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں منٹو کی بیگم صفیہ کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے لاہور پہنچیں۔

پاکستان کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر ہدایت کارہ نندتا داس فلم بنارہی ہیں جس میں نواز الدین صدیقی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم میں اداکارہ راسیکا دگل کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ راسیکا داس فلم میں  سعادت حسن منٹو  کی بیگم صفیہ کے کردار میں نظر آئیں گی جس کے لیے وہ کئی دنوں سے تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن اداکارہ ان کی بیگم سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے پاکستان میں موجود سعادت حسن منٹو کی بیٹیوں سے ملنے لاہور پہنچیں جہاں انہوں نے ان کی والدہ کی زندگی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

دوسری جانب اداکارہ راسیکا دگل کی فلم کے پہلی جھلک بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ سعادت حسین منٹوکی بیوی کے روپ میں نظرآرہی ہیں جب کہ انہوں نے  اس روپ  کا سہرا  منٹو کی بیٹی نگہت پٹیل کودیا جنہوں نے اس کردار میں ان کی بڑی مدد کی۔

واضح رہے کہ ہدایت کارہ نندتا داس فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے بھی گریز نہیں کررہیں اور انہوں نے ہی اداکارہ کی خواہش پر انہیں پاکستان بھیجنے کے انتظامات کیے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔