تحریک انصاف کا چیرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اپريل 2017
چیرمین نیب کو ہٹانے کے لیے ریفرنس جوڈیشل کونسل میں دائر ہوگا، ترجمان تحریک انصاف -
 فوٹو: فائل

چیرمین نیب کو ہٹانے کے لیے ریفرنس جوڈیشل کونسل میں دائر ہوگا، ترجمان تحریک انصاف - فوٹو: فائل

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے آرٹیکل 209 کے تحت چیرمین نیب قمر زمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نیب سربراہ تفتیش کرنے میں ناکام رہے لہذا آرٹیکل 209 کے تحت چیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی برطرفی کے لیے ریفرنس دائرکرنے جارہے ہیں جب کہ چیرمین نیب کو ہٹانے کے لیے ریفرنس جوڈیشل کونسل میں دائر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کا جائزہ موجودہ بنچ لےگایا نیا بنچ تاہم پاناما والا بنچ قائم رہے تو بہتر ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پاناما کیس کے فیصلے میں وزیراعظم کو نااہل قرارنہیں دیا گیا

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاناما فیصلہ انگلش میں آیا اگر حکومتی وزرا پڑھ لیتے تو مٹھائی تقسیم نہ کرتے تاہم وزرا کی سہولیت کے لیے پاناما فیصلے کا اردو میں ترجمہ کررہے ہیں جب کہ ججز نے لکھا کہ قطری خط حسن، حسین نواز سے الگ کہانی بتاتا ہے جب کہ وزرا ٹی وی پر تو کہتے رہے مگر ثبوت نہیں دیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔