راج کمار راؤ نے 324 سالہ معمر ترین شخص کا روپ دھارلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اپريل 2017
اداکار نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’رابطہ‘‘ کے لیے یہ روپ اختیار کیا ہے، فوٹو؛ فائل

اداکار نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’رابطہ‘‘ کے لیے یہ روپ اختیار کیا ہے، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے 324 سالہ معمر ترین شخص کا روپ دھار لیا جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔

بالی ووڈ اسٹار راج کمار راؤ فلمی دنیا میں منفر د نام ہیں جو اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے کوئی بھی رسک لینے سے گریز نہیں کرتے ہیں جب کہ انہوں نے متعدد فلموں  میں کئی کردار نبھائے ہیں لیکن اب اپنی نئی فلم ’’رابطہ‘‘ کے لیے حیرت انگیز روپ دھار لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کمار راؤ کیریتی سنون کی فلم ’’رابطہ‘‘ میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے لیکن فلم کے لیے انہوں نے 324 سالہ معمر ترین شخص کا روپ دھار لیا ہے جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے جب کہ ان کے نئے روپ میں انہیں پہچاننا کسی صورت ممکن نہیں ہے۔

ہالی ووڈ فلموں کے میک اپ آرٹسٹ جارج  ٹرویسٹر نے ر اج کمار راؤ کا روپ فائنل کرنے کے لیے 16 سے زائد روپ ٹیسٹ کیے جب کہ ان کے میک اپ پر 6 گھنٹے سے زائد محنت کی گئی ہے۔

دوسری جانب  اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے روپ کی تصدیق کرتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’’رابطہ‘‘میں اداکارسشانت سنگھ راجپوت اور کیریتی سنون مرکزی کردار میں نظر آئیں گی اور فلم 9 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔