- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
راج کمار راؤ نے 324 سالہ معمر ترین شخص کا روپ دھارلیا
ممبئی: بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے 324 سالہ معمر ترین شخص کا روپ دھار لیا جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔
بالی ووڈ اسٹار راج کمار راؤ فلمی دنیا میں منفر د نام ہیں جو اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے کوئی بھی رسک لینے سے گریز نہیں کرتے ہیں جب کہ انہوں نے متعدد فلموں میں کئی کردار نبھائے ہیں لیکن اب اپنی نئی فلم ’’رابطہ‘‘ کے لیے حیرت انگیز روپ دھار لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کمار راؤ کیریتی سنون کی فلم ’’رابطہ‘‘ میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے لیکن فلم کے لیے انہوں نے 324 سالہ معمر ترین شخص کا روپ دھار لیا ہے جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے جب کہ ان کے نئے روپ میں انہیں پہچاننا کسی صورت ممکن نہیں ہے۔
ہالی ووڈ فلموں کے میک اپ آرٹسٹ جارج ٹرویسٹر نے ر اج کمار راؤ کا روپ فائنل کرنے کے لیے 16 سے زائد روپ ٹیسٹ کیے جب کہ ان کے میک اپ پر 6 گھنٹے سے زائد محنت کی گئی ہے۔
دوسری جانب اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے روپ کی تصدیق کرتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’’رابطہ‘‘میں اداکارسشانت سنگھ راجپوت اور کیریتی سنون مرکزی کردار میں نظر آئیں گی اور فلم 9 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔