آسٹریلین جونیئرز ہاکی؛ پاکستان نے کوئنزلینڈ کو شکست دے دی

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 21 اپريل 2017
پُرامید ہیں کہ کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ ایونٹ کے اگلے میچز میں بھی جاری رکھیں گے،ٹیم مینجمنٹ . فوٹو : فائل

پُرامید ہیں کہ کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ ایونٹ کے اگلے میچز میں بھی جاری رکھیں گے،ٹیم مینجمنٹ . فوٹو : فائل

 لاہور: آسٹریلین جونیئرز ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان نے کوئنزلینڈ کو شکست دے دی۔

آسٹریلین نیشنل جونیئرز ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان نے کوئنزلینڈ کو ایک کے مقابلے میں3 گول سے شکست دے کر دوسری کامیابی سمیٹ لی، افراز احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 بار گیند کو جال میں پھینکا جب کہ نوید عالم نے ایک گول کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :آسٹریلین نیشنل جونیئرہاکی؛ پاکستان نے وکٹوریہ کوہرادیا

میزبان سائیڈ کی طرف سے واحد گول لیوس نے بنایا، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ٹیم کے کھیل میں دن بہ دن بہتری آرہی ہے، پُر امید ہیں کہ کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ ایونٹ کے اگلے میچز میں بھی جاری رکھیں گے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔