پیپلزپارٹی سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے، عابد شیرعلی

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اپريل 2017
پی پی اپنی جے آئی ٹی چاہتی ہے جس کے سربراہ زرداری جب کہ ایان علی شرجیل میمن ممبر ہوں، وزیر مملکت، فوٹو؛ فائل

پی پی اپنی جے آئی ٹی چاہتی ہے جس کے سربراہ زرداری جب کہ ایان علی شرجیل میمن ممبر ہوں، وزیر مملکت، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: وزیر مملكت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے كہا ہے كہ پیپلزپارٹی خود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے جو اپنی جے آئی ٹی چاہتی ہے جس کے سربراہ آصف زرداری اورممبران ایان علی اور شرجیل میمن ہوں گے۔

قومی اسمبلی كے باہر میڈیا سے بات كرتے ہوئے عابد شیرعلی نے كہا كہ 20 اپریل كو حق اور سچ كا فیصلہ آیا اور ہماری بہن مریم نواز كو كلین چٹ مل گئی جس سے ثابت ہوگیا كہ ان كا دامن صاف ہے۔ انہوں نے كہا كہ پاناما فیصلے كے بعد سفید ٹوپی والے مولوی نے پیپلزپارٹی اور تحریك انصاف میں نكاح پڑھا دیا ہے، پاناما كیس نے ایك دوسرے كے دشمن پیپلزپارٹی، تحریك انصاف اور جماعت اسلامی كو آپس میں جوڑ دیا اور سب مل كر ہمارے خلاف ہوگئے ہیں لیكن اپوزیشن جماعتیں كچھ بھی كرلیں، 2018 كے انتخابات میں (ن) لیگ ہی كامیاب ہوگی۔

عابد شیر علی كا كہنا تھا كہ پیپلزپارٹی سر سے پاؤں تك كرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے، پیپلزپارٹی نے ملك كی سب سے بڑی عدالت كی جانب سے جے آئی ٹی فیصلے كو بھی ماننے سے انكار كردیا ہے، اب پیپلزپارٹی اپنی جے آئی ٹی تشكیل دے جس کا سربراہ آصف زرداری كو بنا كر ایان علی اور شرجیل میمن كو اس كا ممبر بنا دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔