اسلام آباد میں مسافروین درخت سے ٹکرانے سے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 اپريل 2017
زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ریسکیو اہلکار: فوٹو: فائل

زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ریسکیو اہلکار: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے مسافر ہائی ایس درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے مسافرہائی ایس درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکارحادثے کے بعد جائے وقوعہ پہنچے اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔