کینسر کے بعد خلائی مخلوق کی طرح نظرآنے لگی تھی، منیشا کوائرالا

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 اپريل 2017
کیموتھراپی کے بعد میرے بال، پلکیں اور بھنوئیں جھڑ چکی تھیں، بالی ووڈ اداکارہ، فوٹو؛ فائل

کیموتھراپی کے بعد میرے بال، پلکیں اور بھنوئیں جھڑ چکی تھیں، بالی ووڈ اداکارہ، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوائرالا کا کہنا ہے کہ کینسر کے علاج کے بعد بال پوری طرح جھڑگئے تھے جس کے باعث خلائی مخلوق کی طرح نظر آتی تھی۔

نیپال سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالا نے 1991 میں  فلم ’’سوداگر‘‘سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا  لیکن فلم ’’ 1942 اے لو اسٹوری ‘‘ سے شہرت حاصل کی جس کے بعد انہوں نے 90 کی دہائی میں فلمی دنیا پر راج کیا  جب کہ اداکارہ کو کینسر کا عارضہ لاحق ہوا جس کے باعث انہوں نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی لیکن اب اداکارہ نے کینسر سے جنگ جیتنے کے عمل سے پردہ اٹھایا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:منیشا کی سنجے دت کی ماں کے کردارسے فلم نگری میں واپسی

منیشا کوائرالا کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ کینسر جیسے موذی مرض سے سے لڑنے کے بعد  ویسے بھی شکل وصورت میں تبدیلی آنی تھی جس کے لیے خود کو بڑی مشکل سے ذہنی طور پر تیار کیا تھا تاہم فیملی کے مکمل تعاون کی وجہ سے جنگ جیتنے میں آسانی ہوئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بڑھتی عمر اور بیماری نے اداکارہ منیشا کی شخصیت بدل دی

اداکارہ نے کہا کہ کیمو تھراپی کے بعد میرے بال، پلکیں اوربھنوئیں جھڑ چکی تھی اور جب میں خود کو آئینے میں دیکھتی تھی تو خلائی مخلوق کی طرح نظر آتی تھی جب کہ بیماری کے دوران ساری دنیا سے دور تھی لیکن پھر بھی گھر والوں سے فلمی دنیا کے بارے میں معلومات لیتی رہتی تھی  اور میری بیماری کے دور میں بھی  فلم نگری سے سلمان خان اور گلشن گروورصحت سے متعلق خبر گیری کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ منیشا کوائرالا سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سے ایک بار پھر انڈسٹری ییں واپسی کررہی ہیں اور فلم میں سنجے دت کی والدہ  نرگس کے کردار میں نظر آئیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔