کامیڈین سنیل گروور کا اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے سے انکار

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 اپريل 2017
سنیل گروور نے دی کپل شرما شو کو بھی خیرباد کہہ کر اپنے نئے شو کے ساتھ اسکرین پر واپسی کا فیصلہ کرلیا، فوٹو؛ فائل

سنیل گروور نے دی کپل شرما شو کو بھی خیرباد کہہ کر اپنے نئے شو کے ساتھ اسکرین پر واپسی کا فیصلہ کرلیا، فوٹو؛ فائل

ممبئی: کامیڈین سنیل گروور نے بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کے ساتھ شو میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے نئے شو کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

کامیڈین کپل شرما سے لڑائی کے بعد سنیل گروور، چندن پر بھارکر، علی اصغر اور سگندھا مشرا نے ’’دی کپل شرما شو‘‘ کو خیر باد کہہ دیا تھا جس کے باعث شو کی ٹی آرپی بھی متاثر ہوگئی ہے جب کہ کئی نامور شخصیات کی جانب سے دونوں اداکاروں میں صلح کرانے کی کوششیں بھی کی گئیں جو ناکام ہوئیں لیکن اب سنیل گروور نے جہاں اسکرین پر دھماکے دار واپسی کا فیصلہ کیا ہے وہیں اپنے اور فیصلے سے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بھارتی ٹی وی کی سنیل کو کپل شرما کی جگہ اپنا شو لانے کی پیشکش

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈین سنیل گروور کا بھارتی ٹی وی سونی کے ساتھ ’’دی کپل شرما شو‘‘ کا معاہدہ 23 اپریل تک کا ہے جسے سنیل نے آگے بڑھانے سے انکار کردیا ہے جب کہ سنیل گروور نے ساتھی اداکاروں کے ساتھ نئے کامیڈی شو کے ذریعے چھوٹی پردہ اسکرین پر واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد نیا شو بھی رواں سال جون سے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سنیل گروور نے ’’دی کپل شرما شو‘‘ چھوڑ دیا

کامیڈین سنیل نے نئے شو کی تصدیق کرتے ہوئے شو اور چینل کے نام کو خفیہ رکھا ہے جب کہ دوسری جانب انہوں نے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کے ساتھ بھارتی ٹی وی اسٹار پلس کے نئے کامیڈی شو’’مہا گرو‘‘ میں کام کرنے سے بھی انکار کردیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا سے ممبئی واپسی آتے ہوئے کپل شرما نے دوران پرواز سنیل گروور کو جوتے سے پیٹا تھا اور نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔