کرشمہ کپور دوسری شادی کے لیے تیار

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 اپريل 2017
کرشمہ کے والد نے بھی بیٹی کو شادی کی اجازت دے دی، اداکارہ کی قریبی دوست سندیپ توشنی وال سے شادی کی خبریں زیرگردش ہیں، فوٹو؛ فائل

کرشمہ کے والد نے بھی بیٹی کو شادی کی اجازت دے دی، اداکارہ کی قریبی دوست سندیپ توشنی وال سے شادی کی خبریں زیرگردش ہیں، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ لیجنڈری اداکار رندھیر کپور نے بیٹی کرشمہ کپور کو قریبی دوست سندیپ توشینی وال سے دوسری شادی کی اجازت دے دی جس بعد اداکارہ کی قریبی دوست سے شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

اداکارہ کرشمہ کپور نے 2003 میں بزنس مین سنجے کپور سے شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے ہیں تاہم دونوں میں گزشتہ سال طلاق ہوگئی ہے جس کے بعد ان کے پہلے شوہر نے ایک اور ماڈل گرل سے دوسری شادی رچالی جب کہ اداکارہ کے بھی قریبی دوست سندیپ توشنی وال سےشادی کی خبریں گرم ہیں لیکن اب کرشمہ کے والد نے بھی بیٹی کی دوسری شادی کے معاملے پر لب کشائی کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کرشمہ کپور کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے لیجنڈری اداکار رندھیر کپور نے بڑی بیٹی کرشمہ کپور کی دوسری شادی سے متعلق خبروں پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کرشمہ طلاق کے بعد مطمئن اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہے لہٰذا میں نے کبھی اس سے شادی سے متعلق بات نہیں کی ہے لیکن اگر کرشمہ شادی کی خواہش مند ہیں توہماری نیک خواہشات ہمیشہ اس کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرشمہ شادی کے معاملے پر خود مختار ہیں اور جو بھی فیصلہ کرنا چاہیں اس میں اسے آزادی حاصل ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کرشمہ کی طلاق خاندان کے لیے افسوسناک ہے،رندھیر کپور

واضح رہے کہ کرشمہ کپور کے قریبی دوست سندیپ توشنی وال نے بھی پہلی اہلیہ سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کررکھا ہے جس کے فیصلے کے فوری بعد دونوں کی شادی کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔