اہلخانہ پر تشدد کرنیوالے پولیس افسر کیخلاف درخواست پر نوٹس

غوث عالم گھر کو تھانہ سمجھ کر بیوی اور بیٹی پر ملزموں کی طرح تشدد کرتا ہے، مدعی


Staff Reporter July 31, 2012
غوث عالم گھر کو تھانہ سمجھ کر بیوی اور بیٹی پر ملزموں کی طرح تشدد کرتا ہے، مدعی فائل فوٹو

KARACHI: سیشن جج جنوبی نے پولیس افسر کی جانب سے بیوی اور دوسالہ بیٹی پر بہیمانہ تشدد پر بیوی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر صدر کے ایس ایچ او کو طلب کرلیا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی حسن فیروز نے ایس آئی یو صدر کے پولیس افسر غوث عالم کی اہلیہ مسماۃ حسن فاطمہ کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم اگست کو عدالت میں طلب کرلیا ہے،

قبل ازیں درخواست گزار نے وکیل کے توسط سے ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 22/A کے تحت دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اسکا شوہر غوث عالم ایس آئی یو صدر میں سب انسپکٹر ہے، اس سے قبل وہ تھانہ ٹیپوسلطان میں ایس ایچ او تعینات تھا، وہ اپنے گھر کو تھانہ سمجھتا ہے اور اپنی بیوی مسماۃ حسن فاطمہ اور دو سالہ بیٹی کو یرغمال بناکر ملزمان سمجھ کر تشدد کا نشانہ بناتا ہے، وہ اور اسکی دو سالہ بیٹی دو برس سے اسکے ظلم برداشت کررہے ہیں،

اخراجات مانگنے پر اس نے انھیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اسکے ظلم اور بھوک سے تنگ آکر تھانہ ویمن اور صدر کو تحریری شکایات کی، زخمی حالت دیکھ کر انھیں اسپتال پہنچایا گیا اور طبی امداد فراہم کی، ایم ایل او نے میڈیکل رپورٹ پولیس کو فراہم کردی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، وہ ایک برس سے تھانوں اور اعلیٰ افسران کے دفاتر کے دھکے کھا رہی ہے تاہم کوئی انصاف نہیں ملا، خاتون نے عدالت سے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور سخت کارروائی کرنے کی استدعا کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں