تلہار، سڑکوں پر تجاوزات سے شہری ذہنی اذیت کا شکار

نامہ نگار  اتوار 20 جنوری 2013
ٹریفک جام سے پریشانی پیدل چلنے والوں اور وہاں کے دکاندوں کو ہوتی ہے۔

ٹریفک جام سے پریشانی پیدل چلنے والوں اور وہاں کے دکاندوں کو ہوتی ہے۔

تلہار: ناجائز پارکنگ رکشوں ٹھیلوں، گدھا گاڑیوں نے تلہار شہر میں پیدل چلنے والے افراد کو بھی پریشان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تلہار شہر میں ٹریفک کی حالت انتہائی خراب ہے روڈ کے دونوں اطراف  چنگچی رکشائوں اور سبزی، فروٹ یا مچھلی فروخت کرنیوالوں کا قبضہ ہے جس کی وجہ سے تلہار بدین اور تلہار ٹنڈوباگو روڈ  سکڑ کر رہ گیا ہے، صرف بدین بس اسٹاپ پر 50 سے زائد چنگچی رکشوں کا قبضہ ہے اور ٹھیلوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے، سب سے خراب حالت ٹنڈوباگو میں بس اسٹاپ کی ہے جہاں رکشوں کی تعداد بھی زائد ہے اور ٹھیلوں کی تعداد بھی دن بدن بڑھ رہی ، باوانی شوگر مل سے گنے اور چینی سے بھرے ٹرک بھی اکثر ٹریفک میں پھنس جاتے ہیں جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔

3

ٹریفک جام سے پریشانی پیدل چلنے والوں اور وہاں کے دکاندوں کو ہوتی ہے۔ دوسری جانب تلہار کی ٹریفک پولیس ٹریفک جام میں خوب نوٹ چھاپ رہی اور ہر گاڑی سے40 سے 50 روپے بھتہ وصول کرتی ہے۔ عوام تعلقہ انتظامیہ ٹی ایم او تلہار سے مطالبہ کرتی ہے کہ ٹنڈوباگو اور بدین بس اسٹاپ سے اس غیر قانونی چنگچی رکشا پارکنگ کو فوری ختم کروایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔