- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
فائرنگ سے جاں بحق 4 افراد کے قتل کے مقدمات درج
کراچی: جمشید کوارٹرز اور گلبہار میں جمعہ کی رات گئے فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے4 افراد کے قتل کے مقدمات درج کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نیو ایم اے جناح روڈ پر نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کرکے مولانا اجمل اور کمال شاہ کو قتل کردیا تھا پولیس نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے انچارج محمد انور کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، اس سلسلے میں جمشید کوارٹرز تھانے کے انویسٹی گیشن انچارج ندیم صدیقی نے ایکسپریس کو بتایا کہ فی الحال مدعی ان کے پاس نہیں آیا ہے جس کی وجہ سے کسی کے بیان نہیں لیے گئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 2 خول ملے تھے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ فارنسک لیباریٹری بند ہونے کی وجہ سے گولیوں کے خول لیباریٹری تجزیے کے لیے نہیں بھجوائے جاسکے ہیں، گلبہار تھانے کی حدود لسبیلہ پل پر جمعہ کی شب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بھائیوں اخلاق اور اسحاق ولد عبدالمجید کے قتل کا مقدمہ پولیس نے مقتولین کے بھائی شاہد کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر10/2013کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے۔
اس سلسلے میں گلبہار تھانے کے تفتیشی افسر محمد جعفر کا کہنا ہے کہ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے6خول ملے تھے جنھیں تحویل میں لے لیا گیا ہے اور لیبارٹری تجزیے کے لیے روانہ کردیا گیا ہے انھوں نے بتایا کہ مقتولین کے ورثا کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی اپنے بیمار بڑے بھائی کے لیے دوا لینے جارہے تھے انھوں نے بتایا کہ دونوں بھائی ایک موٹر سائیکل پر تھے جبکہ ان کا تیسرا بھائی اور بہنوئی دوسری موٹر سائیکل پر ان سے آگے چل رہے تھے تاہم انھیں فائرنگ کی آواز نہیں آئی بعد میں انھیں فون کرکے اطلاع دی گئی انھوں نے بتایا کہ مقتولین رام سوامی کے رہائشی تھے۔
واضح رہے کہ جمعہ کی شب ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونے والے6 افراد کے قتل میں نائن ایم ایم پستول استعمال کیا گیا تھا ، اچانک شروع ہونے والے ان واقعات کے بعد شہر بھر میں پولیس اور رینجرز کے گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے تاہم کسی بھی واردات میں ملوث ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے دوسری جانب سے ڈیفنس فیز ٹو میں واقع ایک گھر میں لڑکی اور لڑکے کی پر اسرار فائرنگ سے ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ متوفی لڑکی مدیحہ کے والد ڈاکٹر راز خان کی مدعیت میں بلوچ کالونی تھانے میں درج کر لیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔