اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل ڈگر سے ہٹ چکا ہے،غیور اختر

کلچرل رپورٹر  اتوار 20 جنوری 2013
رائٹرز نئے موضوعات پرکام کریں کیونکہ لوگ اب فرسودہ کہانیوں سے تنگ آ چکے ہیں، غیور اختر۔ فوٹو : فائل

رائٹرز نئے موضوعات پرکام کریں کیونکہ لوگ اب فرسودہ کہانیوں سے تنگ آ چکے ہیں، غیور اختر۔ فوٹو : فائل

لاہور: سنیئر اداکار غیور اختر نے کہا ہے کہ موجودہ اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل ڈگر سے ہٹ چکا ہے جسے واپس لانے کے لیے طویل جدوجہد کی ضرورت ہے ۔

رائٹرز نئے موضوعات پرکام کریں کیونکہ لوگ اب فرسودہ کہانیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسٹیج ڈرامہ ڈپریشن کے شکار عوام کے لیے تفریح کا ایک بڑا ذریعہ ہے مگر چند مفاد پرستوں اور ناعاقبت اندیش لوگوں نے اسے فحاشی اور ذومعنی جگت بازی کا گڑھ بنا دیا ہے۔ آج کل اسٹیج ڈرامہ میں جو کچھ ہورہا ہے اسے آرٹ کہنا تھیٹر اور فن کی توہین کے مترادف ہے۔ بازاری گفتگو کرنیوالے فنکاروں اور ڈرامہ پروڈیوسرز کو تاحیات کام کرنے پر پابندی لگا دینی چاہیئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔