نرمدا اچھی فلم سے کیرئیر کا آغاز کرنا چاہتی ہیں،گووندا

نیٹ نیوز  اتوار 20 جنوری 2013
نرمدا کچھ خاص کرنا چاہتی ہیں، گوندا ۔ فوٹو : فائل

نرمدا کچھ خاص کرنا چاہتی ہیں، گوندا ۔ فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی وڈ اداکار گووندا نے کہا ہے کہ بیٹی نرمدا معیاری فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں ،انھیں کئی فلموں کی آفرز ہوئی ہیں مگر وہ آغاز اچھی فلم سے کرنا چاہتی ہیں ،ایسی فلم جس میں اس کا کردار کھل کر نبھایا جاسکے ۔

گووندا کا کہنا ہے کہ نرمدا کو اچھے اسکرپٹ کا انتظار ہے اور وہ اپنے کیرئیر کا آغاز معیاری اسکرپٹ سے ہی کرنا چاہتی ہیں۔اس لیے ابھی تک ’’رائٹ اسکرپٹ ‘‘کی منتظر ہیں ۔48سالہ اداکار نے بتایا کہ نرمداپر کسی فلم میں کام کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں ہے ۔

کمزور اسکرپٹ پر کردار نبھانا کوئی دانش مندی نہیں ۔تاہم یہ فنکار کی پسند بھی ہوسکتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ نرمدا جس بھی فلم میں کام کریں گی میڈیا سے کچھ بھی مخفی نہیں رکھا جائے گا ۔

گووندا کے مطابق نرمدا کچھ خاص کرنا چاہتی ہیں ،ہمارے دور میں جو بھی فلم آفر ہوئی اسے کرنے لگے مگر آج کے فنکار ایسا نہیں کرتے فلم کی کہانی اور اپنے کردار کو دیکھ کر ہی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔