بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کا حملہ، 26 اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  پير 24 اپريل 2017
300 کے قریب باغیوں کے حملے میں بھارت کی سینٹرل ریزرو پولیس کے 6 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے، فوٹو؛ فائل

300 کے قریب باغیوں کے حملے میں بھارت کی سینٹرل ریزرو پولیس کے 6 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے، فوٹو؛ فائل

نئی دلی: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماونواز باغیوں کے حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 26 اہلکار ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے شورش زدہ علاقے سکما میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں بھارت کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 26 جوان ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اہلکار ایک زیر تعمیر سڑک کی سیکیورٹی پر مامور تھے کہ اس دوران ماؤ نواز باغیوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

دوسری جانب حملے میں زخمی ہونے والے اہلکار نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ باغیوں نے پہلے ہماری جگہ کی نشاندہی کے لیے کچھ لوگ بھیجے اور پھر تقریباً 300 باغیوں نے ہم پر حملہ کردیا جب کہ ہماری جوابی فائرنگ سے کئی باغی بھی مارے گئے ہیں۔

واضح رہے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغی سرگرم ہیں اور وہ آئے دن حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔