کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے ڈکیت گروہ گرفتار، ترجمان رینجرز

ویب ڈیسک  پير 24 اپريل 2017
گروہ 12 ملزمان پر مشتمل ہے جس کے سرغنہ کا تعلق جئے سندھ متحدہ محاذ سے ہے، ترجمان، فوٹو؛ فائل

گروہ 12 ملزمان پر مشتمل ہے جس کے سرغنہ کا تعلق جئے سندھ متحدہ محاذ سے ہے، ترجمان، فوٹو؛ فائل

 کراچی: رینجرز نے گلشن اقبال میں کارروائی کرکے 12 ملزمان پر مشتمل ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کرکے 12 ملزمان پر مشتمل ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں اور شاہراہوں پر ڈاکے مارتے تھے جب کہ گروہ کے سرغنہ غلام مرتضیٰ کا تعلق جئے سندھ متحدہ محاذ (جسمم) سے ہے جو فائرنگ، جلاؤ گھیراؤ، زبردستی دکانیں بند کرانا اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہے۔ ترجمان رینجرز نے عوام سے ایسے کسی بھی عناصر کے بارے میں ہیلپ لائن 1101 پر اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔