کراچی کے علاقے اردو بازارمیں رینجرزکا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 24 اپريل 2017
آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے کریکر حملے میں 4 اہلکار بھی زخمی ہوگئے،ترجمان رینجرز ، فوٹو؛ آئی این پی

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے کریکر حملے میں 4 اہلکار بھی زخمی ہوگئے،ترجمان رینجرز ، فوٹو؛ آئی این پی

 کراچی: اردو بازار میں رینجرز کے آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشتگردوں کے کریکر حملے میں 4 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اردو بازار میں رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ایک عمارت میں دہشت گردوں کی موجود گی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو اس دوران عمارت میں چھپے دہشت گردوں نے رینجرزاہلکاروں پر کریکر بموں سے حملہ کردیا جس سے 4 اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ رینجرز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے، جن میں 1 خاتون اور 3 مرد شامل ہیں۔

ترجمان رینجرزکے مطابق انٹیلی جنس اطلاع تھی کہ دوسرے صوبے سے آئی ہوئی ایک فیملی کے 5 افراد نے رہائشی عمارت میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تھا جس پر انہوں نے رینجرز پر حملہ کردیا تاہم جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک ملزم نے خود کوعمارت میں محصور کر رکھا ہے جس کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔