چیمپئنز ٹرافی کیلیے سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے اسکواڈز منتخب

اسپورٹس ڈیسک  پير 24 اپريل 2017
ڈین براؤنلی، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ایش سودھی گھر پر بیٹھ کر مقابلوں سے لطف اٹھائیں گے ۔ فوٹو : فائل

ڈین براؤنلی، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ایش سودھی گھر پر بیٹھ کر مقابلوں سے لطف اٹھائیں گے ۔ فوٹو : فائل

کولمبو: چیمپئنز ٹرافی کیلیے سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے اسکواڈز منتخب ہوگئے ہیں۔

سری لنکا نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے لسیتھ مالنگا کو اسکواڈ میں شامل کرلیا، انہوں نے آخری ون ڈے نومبر 2015 میں کھیلا تھا، جس کے بعد مختلف انجریز سے دوچار رہے، گھٹنے کی تکلیف سے نجات کے بعد مالنگا کی رواں برس فروری میں ٹوئنٹی 20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ چمارا کاپوگدیرا اور نوان پردیپ بھی منتخب ہوگئے۔

 

اس خبر کو بھی پڑھیں :لوکیش راہول انجری کے سبب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے

ادھر نیوزی لینڈ نے آئی پی ایل پرفارمنس پرمچل میک کلینگن، ایڈم ملن اور کورے اینڈرسن انگلینڈ جائیں گے، جب کہ ڈین براؤنلی، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ایش سودھی گھر پر بیٹھ کر مقابلوں سے لطف اٹھائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔