باکسرعامرخان بھارت میں باکسنگ لیگ کرائیں گے

اسپورٹس ڈیسک  پير 24 اپريل 2017
باکسرعامر خان یہ لیگ آئیبا پروباکسنگ کی شراکت سے منعقد کررہے ہیں ۔ فوٹو: فائل

باکسرعامر خان یہ لیگ آئیبا پروباکسنگ کی شراکت سے منعقد کررہے ہیں ۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان بھارت میں باکسنگ لیگ کرائیں گے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھارت میں پروفیشنل باکسنگ لیگ منعقد کریں گے، سپر لیگ کے نام سے یہ ایونٹ 7 جولائی سے 12 اگست تک منعقد ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :عامرخان رمضان کے بعد رنگ میں اتریں گے

باکسر عامر خان یہ لیگ آئیبا پروباکسنگ کی شراکت سے منعقد کررہے ہیں، برطانوی بزنس مین بل ڈوسانج ایس بی ایل کے بانی چیف ایگزیکٹیو ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔