ویسٹ انڈین اسٹیڈیم کا اسٹینڈ ٹنڈولکر سے منسوب، اعتراض بھی سامنے آگیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 25 اپريل 2017
برائن لارا کے مشورے پر ہی یہ اسٹینڈ ٹنڈولکر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، مائیکل فلپس۔ فوٹو : فائل

برائن لارا کے مشورے پر ہی یہ اسٹینڈ ٹنڈولکر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، مائیکل فلپس۔ فوٹو : فائل

پورٹ آف اسپین: ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں نوتعمیر شدہ برائن لارا اسٹیڈیم کا ایک اسٹینڈ بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر سے منسوب کیا جائے گا.

نو تعمیر شدہ برائن لارا اسٹیڈیم کے اس اسٹینڈ کا افتتاح 13 مئی کو ہوگا جبکہ رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہاں پر ایک مسابقتی میچ میں برائن لارا اور ٹنڈولکر بھی شرکت کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب ٹی اینڈٹی کرکٹ بورڈ کے صدر عظیم بصارت نے ٹنڈولکر کے نام سے اسٹینڈ منسوب کرنے کے فیصلے پر حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ویسے ہی بہت زیادہ اسٹیڈیم موجود اور وہاں پر کسی کا اسٹینڈ کسی ویسٹ انڈین کھلاڑی سے منسوب نہیں تو یہاں پر ایسا کیوں کیا جارہا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ یہ اسٹیڈیم حکومت کی جانب سے مقامی کرکٹ بورڈ کے حوالے بھی نہیں کیا جارہا۔

علاوہ ازیں اسپورٹس کمپنی آف ٹی اینڈ ٹی مائیکل فلپس نے کہاکہ برائن لارا کے مشورے پر ہی یہ اسٹینڈ ٹنڈولکر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔