ظہیرخان کی اداکارہ ساگریکا سے منگنی

اسپورٹس ڈیسک  پير 24 اپريل 2017
ساگریکا نے ہاکی پر بننے والی فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ سے شہرت حاصل کی تھی . فوٹو : بشکریہ ٹویٹر

ساگریکا نے ہاکی پر بننے والی فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ سے شہرت حاصل کی تھی . فوٹو : بشکریہ ٹویٹر

نئی دہلی: بھارتی فاسٹ بولر ظہیرخان نے بالی ووڈ اداکارہ ساگریکا سے منگنی کرلی۔

ظہیر خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو ساگریکا سے منگنی کی اطلاع دی، البتہ شادی کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ظہیرخان اور اداکارہ ساگریکا میں دوستی 

ظہیر خان اور ساگریکا کی کافی عرصے سے دوستی ہے اور آئی پی ایل میچز کے دوران بھی ایک ساتھ دیکھے جا رہے تھے۔ ساگریکا نے ہاکی پر بننے والی فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ سے شہرت حاصل کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔