مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزاررنز مکمل کرلیے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 25 اپريل 2017
اسی میچ میں مصباح الحق کے ہم وطن یونس خان نے دس ہزار ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔ فوٹو: فائل

اسی میچ میں مصباح الحق کے ہم وطن یونس خان نے دس ہزار ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔ فوٹو: فائل

جمیکا:  مصباح الحق پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے ساتویں بیٹسمین بن گئے۔

مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کرلیے جس کے بعد وہ پاکستان کے لیے یہ اعزاز حاصل کرنے والے ساتویں بیٹسمین بن گئے، انھوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز سے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں حاصل کیا۔

واضح رہے کہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین یونس خان ہیں، وہ 116میچز میں10035رنز اسکورکر چکے، جاوید میانداد 8832، انضمام الحق8829، محمد یوسف7530، سلیم ملک5768 اور ظہیر عباس 5062 رنز بنا چکے۔

یاد رہے کہ اسی میچ میں مصباح الحق کے ہم وطن یونس خان نے دس ہزار ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔