بھارت میں کرکٹ میچ پر 250 روپے کی شرط ہارنے پر 12 سالہ لڑکے کا قتل

اسپورٹس ڈیسک  منگل 25 اپريل 2017
ملزم میرے بیٹے کو قریب گارڈن میں لے گیا اور بے رحمی سے اینٹیں مارکر اس کی جان لے لی، والد. فوٹو:فائل

ملزم میرے بیٹے کو قریب گارڈن میں لے گیا اور بے رحمی سے اینٹیں مارکر اس کی جان لے لی، والد. فوٹو:فائل

ہاوڑا: بھارتی بنگال کے شہر ہاوڑا میں ایک کرکٹ میچ پر شرط ہارنے پر 12 سالہ لڑکے نے اپنے ہی ہم عمر کی جان لے لی۔

مقتول بچے کے والد کنیہا پسوان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے اور ملزم کے درمیان ایک میچ کے نتیجے پر 250 روپے کی شرط لگی جو میرا بیٹا جیت گیا، مگر دوسرے نے رقم دینے سے انکار کردیا جس پر دونوں میں لڑائی ہوئی۔ وہ میرے بیٹے کو قریب گارڈن میں لے گیا اور بے رحمی سے اینٹیں مارکر اس کی جان لے لی، بعد میں لاش کو وہیں اینٹوں اور جھاڑیوں میں چھپا دیا۔

دوسری جانب پولیس نے ملزم اور اس کے ایک دوست کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔