خسرہ سندھ کے بعد پنجاب میں داخل ، 12 بچے جاں بحق

آئی این پی  اتوار 20 جنوری 2013
ایک ہی خاندان کے 4 بچے بھی مرنیوالوں میں شامل، سندھ میں ہلاکتوں کی تعداد 410  ہوگئی. فوٹو : اے ایف پی/ فائل

ایک ہی خاندان کے 4 بچے بھی مرنیوالوں میں شامل، سندھ میں ہلاکتوں کی تعداد 410 ہوگئی. فوٹو : اے ایف پی/ فائل

لاہور / کراچی: خسرہ سندھ کے بعد پنجاب میں بھی داخل ہوگیا۔ مختلف شہروں میں12 بچے زندگی کی جنگ ہار گئے جبکہ سندھ میں ہلاکتوں کی تعداد 410  ہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ سکھر میں 84، شکار پور میں 48، خیرپور میں 47،گھوٹکی میں 33، ٹھل میں14 ، لاڑکانہ میں 8،حیدر آباد میں 4  اورجیکب آباد میں بھی 4 ، نواب شاہ میں 3، نوشہرو فیروز، دادو، میرپور ماتھیلو، ٹھٹھہ میں 2،2جبکہ پنگریو اور مورو میں ایک ایک بچہ جاں بحق ہوا۔ دیگر علاقوں سے بھی معصوم بچوں کے خسرے سے جاں بحق ہونیکی اطلاعات آرہی ہیں۔

5

پنجاب میں اب تک خسرے سے 12 اموات ہوچکی ہیں۔ ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں 4، راجن پور میں 2، احمد پور شرقیہ میں2  جبکہ لیاقت پور، حجرہ شاہ مقیم، لیہ اور ٹیکسلا میںایک ایک بچہ موذی مرض کی نذر ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ 10 دن میں ایک ہی خاندان کے 4 بچوں کی زندگی کے چر اغ گل ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔