اپنی تلاشی نہ دینے والے کس منہ سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، مریم نواز

نمائندہ ایکسپریس  منگل 25 اپريل 2017
عمران خان نے بدتمیزی اور بلیک میلنگ کی سیاست کو رواج دیا ہے، مریم نواز۔ فوٹو: فائل

عمران خان نے بدتمیزی اور بلیک میلنگ کی سیاست کو رواج دیا ہے، مریم نواز۔ فوٹو: فائل

وہاڑی:  مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان آمرانہ سوچ اور مسلم لیگی حکومت کو کام نہ کردینے کے ایجنڈہ پر عمل پیرا ہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ عدلیہ سمیت مختلف ملکی اداروں سے مرضی کے فیصلے حاصل کرنے کیلئے سیاسی دباؤ اور بازاری زبان استعمال کر رہے ہیں، اپنی تلاشی سے بھاگنے والا کس منہ سے استعفیٰ مانگ رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و ایم این اے تہمینہ دولتانہ سے ملاقات میں مریم نواز نے کہاکہ آصف علی زرداری نے کرپشن، عمران خان نے بدتمیزی اور بلیک میلنگ کی سیاست کو رواج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج جو بو رہی ہے کل کاٹے گی، پرویز مشرف اپنے خلاف مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کرنے کی بجائے خود ملک چھوڑ کر گئے اب پاک فوج سے مدد کی درخواست ان کے اندر کے چور کی آواز ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔