ملک بھرمیں مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز

ویب ڈیسک  منگل 25 اپريل 2017
مردم شماری کا دوسرامرحلہ 25 مئی تک جاری رہے گا۔ فوٹو: فائل

مردم شماری کا دوسرامرحلہ 25 مئی تک جاری رہے گا۔ فوٹو: فائل

ملک کے 87اضلاع میں خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جو 24مئی تک جاری رہے گا۔

مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 21 اضلاع شامل ہیں جس میں راولپنڈی، گجرات، جہلم، چکوال، میانوالی، بھکر، خوشاب، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، رحیم یارخان اور چولستان شامل ہیں۔

سندھ کے جن 21 اضلاع میں مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں گنتی ہو گی اُن میں ٹھٹھہ، سجاول، بدین، ٹنڈومحمدخان، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ، مٹیاری، جامشورو، شہید بینظیرآباد، خیرپور، نوشہرو فیروز، دادو، شہدادکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، شکارپور اور سکھر شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک بھر میں 19 سال بعد خانہ و مردم شماری کا آغاز

مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اور فاٹا کے اضلاع چترال، اپر دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، لوئر دیر، باجوڑ ایجنسی، ملاکنڈ، مہمند ایجنسی، خیبر ایجنسی، اورکزئی ایجنسی، کرم ایجنسی، کوہاٹ، کرک، بنوں، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور ٹانک شامل ہیں۔ بلوچستان میں دوسرے مرحلے میں 17 اضلاع میں مردم شماری ہوگی جن میں شرنائی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، صحبت پور، لورالائی، قلعہ عبداللہ، زیارت، ہرنائی، مستونگ، سبی، بولان، جھل مگسی، خضدار، چاغی، پنجگور اور گوادر شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : خانہ شماری کے بعد ملک بھر میں مردم شماری کا آغاز

آزاد کشمیر کے 5 اضلاع، نیلم، ہٹیاں بالا، حویلی، پونچھ، میرپور جبکہ گلگت بلتستان کے ہنزہ، شگر، دیامر، استور اور خارمنگ میں بھی مردم شماری کے دوسرے مرحلہ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔