اکشے کمارکی نیشنل ایوارڈ سے دستبرداری کی پیشکش

ویب ڈیسک  منگل 25 اپريل 2017
اداکارکو تنقید کا نشانہ ایوارڈز کا اعلان کرنے والی جیوری کے سربراہ پریا درشن سے دوستی کو قرار دیا تھا۔ فوٹو: فائل

اداکارکو تنقید کا نشانہ ایوارڈز کا اعلان کرنے والی جیوری کے سربراہ پریا درشن سے دوستی کو قرار دیا تھا۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نیشنل ایوارڈ ملنے پر کی جانے والی تنقید سے اس قدر متنفر ہوگئے ہیں کہ انہوں نے ایوارڈ سے دستبرداری کی پیشکش کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سے اکشے کمارکو ان کی فلم رستم کے لیے بہترین اداکاری کے نیشنل ایوارڈ سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ان پرتنقید کی گولہ باری ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ بالی ووڈ سے جڑے لوگ اکشے کو ملنے والا یہ ایوارڈ معروف ہدایتکار اور فلم ساز پریہ درشن سے دوستی کا نتیجہ کا قرار دے رہے ہیں جو رواں برس ایوارڈز کا اعلان کرنے والی جیوری کے سربراہ تھے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کبھی بھی کسی سے فلم یا ایوارڈ کی بھیک نہیں مانگی،

اکشے سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ میں بالی ووڈ میں 25 سال سے کام کررہا ہوں اور اس عرصے کے دوران میں نے یہ دیکھا ہے جو بھی نیشنل ایوارڈ حاصل کرتا ہے تو یہ بحث چھڑجاتی ہے کہ کون اس ایوارڈ کا حقدارتھا اورکون نہیں۔

بالی ووڈ سپر اسٹار نے کہا کہ میں نے اپنی فنی سفرمیں کبھی بھی کسی سے فلم یا ایوارڈ کی بھیک نہیں مانگی، اگر کسی کو لگتا ہے کہ میں اس ایوارڈ کا حقدار نہیں تو میرا نیشنل ایوارڈ مجھ سے واپس لے لیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔