سیاسی قوتوں کی مشاورت سے نگراں حکومت بنائیں گے،صدرزرداری

اسٹاف رپورٹر  اتوار 20 جنوری 2013
لانگ مارچ کاپرامن اندازمیں حل ہوناجمہوریت کی کامیابی ہے، شجاعت سے فون پرگفتگو۔ فوٹو: فائل

لانگ مارچ کاپرامن اندازمیں حل ہوناجمہوریت کی کامیابی ہے، شجاعت سے فون پرگفتگو۔ فوٹو: فائل

کراچی: صدرزرداری نے کہاہے کہ نگراں حکومتیں آئین کے مطابق تشکیل دی جائیںگی اور تمام اتحادی،اپوزیشن اورسیاسی قوتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے آئندہ انتخابات کابروقت انعقادضروری ہے۔مسلم لیگ(ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے انھوں نے کہاکہ اسلام آبادمیں لانگ مارچ کاپرامن اندازمیں حل ہوناجمہوریت کی کامیابی ہے،کامیاب مذاکرات پرآپ اورحکومتی ٹیم کی کوششیں قابل ستائش ہے،موجودہ حکومت کوکوئی خطرہ نہیں۔انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ(ق)آئندہ انتخابات میں مل کرحصہ لیںگی،آئندہ انتخابات میں کامیاب ہونے والی جماعت کوآئینی طورپراقتدارمنتقل کردیاجائیگا۔

6

چوہدری شجاعت نے کہاکہ جمہوریت کے استحکام اورعوام کے مسائل کے حل کیلیے ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔دونوں رہنمائوں میں سیاسی صورتحال،آئندہ انتخابات،نگراں حکومتوںکے قیام اوردیگراہم امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق صدر کی ہدایت پروزیر اعظم آئندہ ہفتے ملک میں آئندہ انتخابات کی حتمی تاریخ کااعلان اور نگراں حکومتوں کے قیام کیلیے بات چیت کا سلسلہ شروع کردیں گے،حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ ہفتے  زیر اعظم کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔