امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کی ملاقات 

ویب ڈیسک  منگل 25 اپريل 2017
اعزازچودھری نےڈونلڈ ٹرمپ کوپاکستانی قیادت کی طرف سےدونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کےلیےنیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، فوٹو : پاکستان ایمبیسی

اعزازچودھری نےڈونلڈ ٹرمپ کوپاکستانی قیادت کی طرف سےدونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کےلیےنیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، فوٹو : پاکستان ایمبیسی

واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات میں اعزاز چودھری نے پاکستانی قیادت اورعوام کی طرف سے دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت اورعوام امریکا سے 7 دہائیوں پر مشتمل تعلقات مضبوط بناناچاہتےہیں جب کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی فضا کا قائم ہونا بھی بہت ضروری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔