جے آئی ٹی پردباؤ کے لیے سوشل میڈیا پرمہم چلائی جا رہی ہے، رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک  منگل 25 اپريل 2017

 لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی پر دباؤ ڈالنے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاناما کیس میں عدالتی فیصلے کے اختلافی نوٹ پر لوگوں کو گمراہ کررہی ہے، اختلافی نوٹ کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،امید ہے سپریم کورٹ ایسی منفی حرکتوں کا نوٹس لے گی۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو شفاف طریقے سے کام کرنے دیا جائے، جے آئی ٹی خود جا کر قطری شہزادے کے خط کی تفتیش کرے گی اورقوم کے سامنے لائے گی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ہماری مسلسل جدوجہد سے ملک میں تبدیلی آچکی ہے

ڈان لیکس کے حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کی تحقیقات میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جارہی جب کہ ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پرمکمل عمل کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔