مراکش، حجاب کی وجہ سے خاتون وزیر کو تنقید کا سامنا

مانیٹرنگ ڈیسک  اتوار 20 جنوری 2013
52سالہ حقاوی کاتعلق جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی سے ہے جو29 نومبر 2011 سے برسر اقتدار ہے۔ فوٹو: فائل

52سالہ حقاوی کاتعلق جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی سے ہے جو29 نومبر 2011 سے برسر اقتدار ہے۔ فوٹو: فائل

رباط: مراکشی کابینہ میں شامل اکلوتی خاتون وزیربسیمہ حقاوی نے کہا ہے کہ میڈیا انھیں حجاب کے استعمال کی وجہ سے بہت زیادہ ٹارگٹ کرتا ہے۔

ایک عربی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراکش کی وزیر برائے معاشرتی بہبودبسیمہ حقاوی کا کہنا ہے کہ 3 جنوری 2012 کو وزیر بننے کے بعد سے ملکی ذرائع ابلاغ انکے بارے میں جھوٹی خبریں شائع کر کے انکی ساکھ کونقصان پہنچا رہے ہیں۔ ایسے بیانات شائع ہو رہے ہیں کہ جو انھوں نے کبھی جاری نہیں کیے۔ وہ پارلیمنٹ میں اکلوتی حجاب پہننے والی خاتون ہیں، اسی لیے ایسا کیا جا رہا ہے۔52سالہ حقاوی کاتعلق جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی سے ہے جو29 نومبر 2011 سے برسر اقتدار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔