سرینا ولیمز ہونیوالے بچے کے بارے میں نسل پرستانہ بیان پر مایوس

اسپورٹس ڈیسک  منگل 25 اپريل 2017
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے للی نیسٹیس کے بیان پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے . فوٹو :  فائل

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے للی نیسٹیس کے بیان پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے . فوٹو : فائل

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے سابق عالمی نمبر ون للی نیسٹیس کی جانب سے اپنے ہونے والے بچے کے بارے میں نسل پرستانہ بیان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

رومانیہ کے سابق ٹینس پلیئر 70 سالہ للی نیسٹیس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کیا سرینا کا بچہ ’چاکلیٹ ود ملک‘ ہوگا؟ سرینا نے کہا کہ میرے لیے یہ سخت مایوس کن ہے کہ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں للی نیسٹیس جیسے لوگ ایسے نسل پرستانہ تبصرے کریں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سرینا ولیمز پرنسلی تعصب پر مبنی فقرے کسنے پررومانیئن کپتان سے تحقیقات

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے للی نیسٹیس کے بیان پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جس پر سرینا نے آئی ٹی ایف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔