گوادرمیں سمندری پانی کومیٹھا بنانیکا پلانٹ نصب کرنیکا فیصلہ

اسٹاف رپورٹر  اتوار 20 جنوری 2013
فزیبلیٹی رپورٹ منظور، فنڈز کی فراہمی کیلیے سمری وفاق کو ارسال،ٹینڈرز جلد جاری کیے جائینگے فوٹو: فائل

فزیبلیٹی رپورٹ منظور، فنڈز کی فراہمی کیلیے سمری وفاق کو ارسال،ٹینڈرز جلد جاری کیے جائینگے فوٹو: فائل

کراچی: بلوچستان کے ضلع گوادر میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کی غرض سے سمندری پانی کومیٹھا بنانے کے لیے واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ نصب کیا جائے گا۔

اس پلانٹ کی تنصیب کے لیے وفاقی حکومت دو ارب روپے کی گرانٹ جاری کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اس پلانٹ کی تنصیب پر کام کا آغاز مئی 2013 میں کیا جائے گا اوریہ پراجیکٹ ستمبر 2015 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اس پلانٹ کی تنصیب سے یومیہ20 کروڑ گیلن میٹھا پانی حاصل کیا جائے گا اور اس پراجیکٹ کے مکمل ہونے کے 6 ماہ میں اس پلانٹ کی پیداواری صلاحیت میں مزید اضافہ کرکے اسے 40 کروڑگیلن یومیہ پانی حاصل کیا جائے گا۔

7

اس پلانٹ پر مجموعی طور 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی، جس میں بلوچستان حکومت 4 ارب روپے حصہ ملائیگی۔ پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے بلوچستان حکومت  کی تیار کردہ  فزیبلیٹی رپورٹ  کی وزیراعظم نے منظوری دیدی ۔ فنڈز کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت کوسمری بھیج دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پلانٹ کی تنصیب کے لیے ٹینڈرز جلد جاری کردیے جائیں گے اورپلانٹ کی تعمیر عالمی معیارکے مطابق کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔