آئندہ ہفتے رینٹل پاورنظرثانی درخواستوں کی سماعت ہوگی

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 20 جنوری 2013
کراچی میںامن وامان کا کیس منگل اورزمینوں پرغیرقانونی قبضے کا مقدمہ جمعرات کو سناجائیگا فوٹو: فائل

کراچی میںامن وامان کا کیس منگل اورزمینوں پرغیرقانونی قبضے کا مقدمہ جمعرات کو سناجائیگا فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اہم مقدمات اگلے ہفتے سماعت کے لیے مقررکردیے۔

پیر کو رینٹل پاور پلانٹ منصوبوںکے فیصلے کے خلاف دائرنظر ثانی درخواستوںکی سماعت ہو گی ، چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری،جسٹس گلزاراحمداورجسٹس شیخ عظمت سعید پرمشتمل بینچ کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبے کوغیرقانونی قراردیے جانے کے فیصلے کے خلاف پرویزاشرف سابق وزیرپانی وبجلی،اشفاق محمودسابق سیکریٹری پانی وبجلی اوررینٹل پاورمنصوبوں کے مالکان کی طرف سے دائرنظر ثانی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

8

سپریم کورٹ نے آرپی پی کیس میں اس وقت کے وزیرپانی وبجلی پرویزاشرف کوبے قاعدگیوںکامرتکب قراردیاہے اوران سمیت تمام ذمے داروںکے خلاف نیب کوکارروائی کاحکم دیا ہے اس فیصلے کوچیلنج کیا گیا ہے ،تین رکنی بینچ اسی روزحج کرپشن اور اڈیالہ جیل سے قیدیوںکواٹھاکرقبائلی علاقہ  جات کے حراستی مراکز میںرکھنے کامقدمہ بھی سنے گا،چیف جسٹس کی سربراہی میںبینچ منگل کوکراچی میںامن وامان ،ڈی آئی جی بشیرمیمن کے تبادلے اورایفی ڈرین کیس کی سماعت کرے گا

جبکہ یہی بینچ اس روزسندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف دائر پٹیشن کوبھی زیرغورلائے گا،بنچ بدھ کواین آئی سی ایل کرپشن کیس اوروفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک کیخلاف توہین عدالت کے مقدمے پرسماعت کرے گا،بدھ کوچیف جسٹس کابینچ انٹیلی جنس بیوروکے فنڈزسیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے اورکراچی میںآلودہ پانی آبپاشی کے لیے استعمال کرنے کے مقدمات کی سماعت کرے گا،جمعرات کوکراچی میںزمینوں پرغیر قانونی قبضے،انتخابی فہرستوںکی تیاری اورپی آئی اے میں بے قاعدگیوںکامقدمہ سناجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔