- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
زرداری کے دور میں پاکستانی اپنے پیسے اور جیبیں سنبھالتے تھے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ آصف زرداری کے دور میں جو ہوا سب کو پتا ہے ان کے دور میں تو پاکستانی اپنے پیسے اور اپنی جیبیں سنبھالتے تھے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک وزیراعظم نوازشریف کے ویژن کا خطے کو تحفہ ہے، اس جیسے منصوبوں کی باتیں زرداری صاحب کے منہ اچھی نہیں لگتیں، ان کے دور میں جو ہوا سب کو پتا ہے، زرداری صاحب کے دور میں تو پاکستانی اپنے پیسے اور اپنی جیبیں سنبھال رہے تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: شہباز شریف پختونوں کا حصہ کھارہے ہیں، آصف زرداری
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈان لیکس کی سرکاری رپورٹ ابھی تک نہیں آئی لیکن اس سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے اس معاملے پر مریم نواز کوجھوٹے تاثرکے ساتھ جوڑا جارہا ہے، اپوزیشن مریم نواز سے خوف زدہ ہے اسی لیے ان پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہررپورٹ پرفیصلے کے بعد عمران خان کارونا لازمی ہوتا ہے کیوں کہ انہیں رونے کے سوا کچھ نہیں آتا اور ان کی بات میں جھوٹ کے سوا کچھ نہیں لیکن جھوٹ بولنے والے کی قسمت میں صرف مایوسی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ آنی ہے اوران کوپھرناکامی ہونی ہے، جھوٹے الزامات کی روایت اب ختم ہونی چاہیے اور مریم نوازپر الزامات لگانے والوں کو معافی مانگنی چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔