ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ’’اپنے پرائے‘‘

شوبز رپورٹر  بدھ 26 اپريل 2017

 لاہور: ایکسپریس انٹرٹینمنٹ اپنے ناظرین کے لئے لا رہا ہے ایک شاندار ڈرامہ سیریل ’’اپنے پرائے‘‘ جس میں ناظرین دیکھ سکیں گے ایک عورت کے مختلف روپ۔

ایکسپریس انٹرٹینمنٹ ایک بار پھر پیش کر رہا ہے اپنے ناظرین کے لئے ایک منفرد موضوع پر بنی ڈرامہ سیریل ’’اپنے پرائے‘‘ جس میں ناظرین عورت کے کچھ انوکھے اور دلچسپ روپ دیکھ سکیں گے۔

ایک آئیڈیل بہو، بیٹی اور بہن سعدیہ ایک ذہین، خوبصورت اور سلجھی ہوئی لڑکی ہے، اس کے برعکس عالیہ ایک خود غرض، مطلبی اور سارشی عورت ہے۔ اس ڈرامے میں سعدیہ کا کردار نبھا رہی ہیں معروف اداکارہ حبا علی جب کہ دیگر مرکزی کرداروں میں شامل ہیں بابر خان، شہمین خان، ماہم نظامی، جہاں آرا حئی، ندا ممتار، فیصل نقوی اور افراز رسول۔

سیونتھ اسکائے کے بینر تلے ڈرامہ سیریل ’’اپنے پرائے‘‘ کو تحریر کیا ہے سعدیہ اختر نے جب کہ ڈرامے کے ہدایتکار ہیں سلیم گانجی۔ ڈرامہ سیریل 26 اپریل سے ہر بدھ اور جمعرات رات ساڑھے 9 بجے صرف ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر دیکھا جا سکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔