رکن قومی اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج،سرکاری افسر پر تشدد کا الزام

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 20 جنوری 2013
سابق وزیرمملکت ہاوسنگ وتعمیرات ایم این اے طارق انیس نے میرے دفترمیں گھس کرمجھے تشددکانشانہ بنایا۔ انجینئرنگ ایڈوائزر  فوٹو: فائل

سابق وزیرمملکت ہاوسنگ وتعمیرات ایم این اے طارق انیس نے میرے دفترمیں گھس کرمجھے تشددکانشانہ بنایا۔ انجینئرنگ ایڈوائزر فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبر قومی اسمبلی وسابق وزیرمملکت ہاوسنگ وتعمیرات طارق انیس کے مبینہ طورپراپنے گن مینوںسمیت وزارت ہاوسنگ وتعمیرات کے جوائنٹ انجینئرنگ ایڈوائزر سروراعوان پران کے دفتر میں گھس کران پر تشددکرکے زخمی کرنے پرتھانہ سیکرٹریٹ نے مدعی کی درخواست ومیڈیکل رپورٹ پرپیپلزپارٹی کے ایم این اے سابق وزیرمملکت طارق انیس اوران کے دوگن مینوںپرمقدمہ درج کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ میںوزارت ہاوسنگ وتعمیرات کے جوائنٹ انجینئرنگ ایڈوائزر سروراعوان نے مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ سابق وزیرمملکت ہاوسنگ وتعمیرات ایم این اے طارق انیس نے اپنے مسلح گن مینوںسمیت سات جنوری 2013کووزارت ہاؤسنگ وتعمیرات میںمیرے دفترمیںگھس کرمجھے تشددکانشانہ بنایا۔

جس پرپولیس نے سابق وزیرمملکت ہاوسنگ وتعمیرات طارق انیس ان کے گن مین طاہر حمیدکیخلاف زیردفعہ 337 اے،337 ایف، 353، 534، 342اور 186کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔