پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا پاناما معاملے پر حکومت ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

عاصم شہزاد  بدھ 26 اپريل 2017
اپوزیشن کی جانب سے ہر روز اجلاس كے شروع ہوتے ہی شدید احتجاج كیا جائے گا، فوٹو؛ فائل

اپوزیشن کی جانب سے ہر روز اجلاس كے شروع ہوتے ہی شدید احتجاج كیا جائے گا، فوٹو؛ فائل

 لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے ’’پاناما‘‘ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ہر روز ایوان میں ’’ہنگامہ‘‘ كرنے كی حكمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی كی مركزی قیادت كی طرف سے اپوزیشن لیڈر كو ہدایت كی گئی ہے  پنجاب اسمبلی كے اندر حكومت كو ہر صورت ٹف ٹائم دیا جائے، پاناما لیكس كا فیصلہ آتے ہی پاكستان تحریك انصاف نے اپوزیشن جماعتوں كے ساتھ مل كر پنجاب اسمبلی كے اجلاس میں  حكمت عملی تیار كرلی ہے جس كے تحت ہر روز اجلاس كے شروع ہوتے ہی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج كیا جائے گا اور حكومت كو سركاری ایجنڈا مكمل نہیں كرنے دیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے اپوزیشن جماعتوں جماعت اسلامی، (ق) لیگ اور آزاد اراكین كے ساتھ مل كر منصوبہ بندی كی ہے تاكہ ایوان میں پاناما لیكس كاایشو زندہ ركھا جائے اور میڈیا میں بھی اس كی بھرپور كوریج حاصل كی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔