- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
پاکستان کی پہلی تھرلرفلم ’’یلغار‘‘ کا ٹریلر ریلیز
کراچی: پاکستان کی تاریخ کی انتہائی متوقع اور تھرلر فلم ’’یلغار ‘‘ کے ٹریلر کو گذشتہ روز ایک خصوصی میٹ اینڈ گریٹ سیشن میں ریلیز کر دیا گیا۔
فلم کے ہدایت کارومصنف وپروڈیوسرحسن وقاص رانا کی ہے جو قبل ازیں باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم ’’وا ر‘‘پیش کرچکے ہیں۔۔فلم ’’یلغار‘‘ شان‘ ہمایوں سعید‘ بلال اشرف ‘ عدنان صدیقی‘ ایوب کھوسو‘ عائشہ عمر‘ ثناء بچہ‘ ارمینا رانا خان ‘عطیہ خان‘ گوہر رشید‘ عمیر جسوال‘ عظمی خان‘ علی رحمن سمیت کئی دیگر فلمی صنعت کے جگمگاتے ستاروں سے سجی ہوئی ہے۔ ان میں سے کئی ستارے مختلف کرداروں میں ناظرین کے سامنے آئیں گے ۔فلم کے حوالے سے حسن وقاص رانا نے بتایاکہ ’’یلغار‘‘ کی کہانی حب الوطنی‘ لگن اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج کی کوششوں کا احاطہ کرتی ہے۔ توقع ہے کہ فلم کے مناظر اورپرکشش کہانی آخری وقت تک ناظرین کی توجہ کا مرکز رہیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ’’یلغار‘‘ نا صرف میری محنت کا پھل ہے بلکہ یہ میرا جذبہ اور جنون بھی ہے۔ فلم کی تقسیم کار سلطانہ صدیقی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بہترین لوگو ں کے ذریعے معیاری کام پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان کی واحد فلم ہے جو 60 ممالک میں تقریباً 1600 اسکرینز پر پیش کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔