- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
مصباح نے فتح کوساتھیوں کی جانب سے تحفہ قراردے دیا
جمیکا: الوداعی سیریز کے پہلے میچ میں فتح پرمصباح الحق مسرور ہیں، پاکستانی کپتان نے کامیابی کو ساتھی کرکٹرزکی جانب سے تحفہ قرار دیدیا، انھوں نے کہاکہ کیریبیئنز کی پہلی اننگز میں محمد عامر اور دوسری میں یاسر شاہ نے کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے جمیکا ٹیسٹ کے بعدگفتگو کرتے ہوئے کامیابی کو ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ قرار دیا، انھوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں محمد عامر نے بڑی عمدہ لائن اور لینتھ پر بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو کم ٹوٹل تک محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، جواب میں بیٹنگ لائن نے مشکل کنڈیشنز میں عمدہ کھیلتے ہوئے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور 400 سے زیادہ رنز بنائے، میں خود بھی ٹیم پلان کے مطابق کھیلنے میں کامیاب ہوا، انھوں نے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ چوتھی اننگز میں بیٹنگ آسان نہیں ہو گی اس لیے مطلوبہ ہدف کم سے کم رکھنے کی کوشش کی، یاسر شاہ نے کیریبیئن کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے فتح کا راستہ آسان کر دیا۔
مصباح الحق نے کہا کہ پچ میں نمی کو دیکھتے ہوئے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جو درست ثابت ہوا، پیسرز نے توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائی، بعد ازاں وکٹ سے اسپنرز کو مدد مل رہی تھی، یاسر شاہ نے بہت کم وقت میں زیادہ وکٹیں لے کر کھیل کا پانسہ پلٹ دیا، یہی وجہ ہے کہ بارش کی وجہ سے وقت ضائع ہونے کے باوجود ہم میچ کا نتیجہ اپنے حق میں کرنے میں کامیاب ہو گئے، الوداعی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کھلاڑیوں نے فتح کا تحفہ دیا ہے۔ یاسر شاہ نے کہا کہ حریف ٹیموں کی دوسری اننگز میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کا کوئی خاص نسخہ نہیں ہے، چوتھے اور پانچویں روزپچ اسپنرز کیلیے سازگار ہو جاتی ہے،میں لائن اور لینتھ پر بولنگ کی کوشش کرتا ہوں، کامیابی بھی ملتی ہے۔انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کنڈیشنز سلو بولرز کیلیے زیادہ سازگار نہیں ہوتیں، یہاں موقع ملا تو ٹیم کیلیے پرفارم کیا ، کوشش ہو گی کہ سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کروں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔