کلبھوشن کوسزائے موت؛ بھارت نے 3 پاکستانی بچوں کی رہائی روک دی

این این آئی  بدھ 26 اپريل 2017
9 ماہ قبل شہزاد، بابراور علی رضا نارروال میں غلطی سے سرحد پار کرکے بھارتی حدود میں داخل ہو گئے تھے: فوٹو : فائل

9 ماہ قبل شہزاد، بابراور علی رضا نارروال میں غلطی سے سرحد پار کرکے بھارتی حدود میں داخل ہو گئے تھے: فوٹو : فائل

 لاہور:  بھارت نے جاسوس کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کے بعد غلطی سے سرحد پار کر جانے والے تین پاکستانی بچوں کی کی رہائی روک دی۔

بھارت نے جاسوس کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کے بعد غلطی سے سرحد پار کر جانے والے تین پاکستانی بچوں کی کی رہائی روک دی۔ تقریباً 9 ماہ قبل شہزاد، بابراور علی رضا نارروال میں غلطی سے سرحد پار کرکے بھارتی حدود میں داخل ہو گئے تھے جنہیں بھارتی باڈر سکیورٹی فورس نے گرفتار کر لیا تھا۔ گرفتارکیے جانے والے بچوں کے والدین نے بھارتی حکومت سے درخواست کی ہے کہ بچوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کر دیا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے تینوں بچوں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا اعلان کر دیا تھا لیکن بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کے بعد ان کی رہائی روک دی گئی ہے۔

اس بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بھارتی جاسوس اور بچوں کا کوئی مقابلہ نہیں ، بھارتی حکومت کو اخلاقی طور پر ان بچوں کو رہا کر دینا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔