اسٹیج سے گرکرزخمی ہونے والی نامورمصنفہ فرزانہ نازانتقال کرگئیں

آن لائن / نیٹ نیوز  بدھ 26 اپريل 2017
 فرزانہ ناز کا گزشتہ سال ہی پہلا شعری مجموعہ ’’ ہجرت مجھ سے لپٹ گئی ہے‘‘ شائع ہوا تھا جسے کافی سراہا بھی گیا تھا۔: فوٹو : اسکرین گریب

فرزانہ ناز کا گزشتہ سال ہی پہلا شعری مجموعہ ’’ ہجرت مجھ سے لپٹ گئی ہے‘‘ شائع ہوا تھا جسے کافی سراہا بھی گیا تھا۔: فوٹو : اسکرین گریب

 اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے قومی کتاب میلے میں 12 فٹ بلند اسٹیج سے گر کر شدید زخمی ہونے والی نوجوان مصنفہ فرزانہ ناز انتقال کر گئیں۔

رپورٹس کے مطابق فرزانہ ناز پاک چائنا فرینڈ شپ ہال میں کتاب میلے کی اختتامی تقریب میں موجود تھیں جہاں وہ اسٹیج سے 12 فٹ کی اونچائی سے نیچے گرگئیں، اس کے نتیجے میں ان کے سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں شفا انٹر نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ فرزانہ ناز کے فیس بک پیج پر بھی ان کے لیے دعا کی اپیل کی گئی تھی۔ انھیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تصویری مقابلوں کی نمائش فرزانہ ناز کی ناگہانی وفات کے باعث ملتوی کردی گئی۔ فرزانہ ناز کا گزشتہ سال ہی پہلا شعری مجموعہ ’’ ہجرت مجھ سے لپٹ گئی ہے‘‘ شائع ہوا تھا جسے کافی سراہا بھی گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔