نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک  بدھ 26 اپريل 2017
 کمی کا ریلیف صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں دیا جائے گا، فوٹو؛ فائل

کمی کا ریلیف صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں دیا جائے گا، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں مجموعی طور پر 4 روپے 35 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی.

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاورپرچیزاتھارٹی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں رد و بدل کی درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران  نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 35 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی. کمی ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں فروری کے لئے 2 روپے 15 پیسے جب کہ  مارچ کے لئے 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے  کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پرہوگا، کمی کا ریلیف صارفین کوآئندہ ماہ کے بلوں میں دیا جائے گا جب کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 32 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔