دبئی ایئرپورٹ پر قطری شہری نے ایک ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی

ویب ڈیسک  بدھ 26 اپريل 2017

لاٹری کاریفل خریدنا عادت بن گیا ہے، عبدالحميد زينل: فوٹو: فائل

لاٹری کاریفل خریدنا عادت بن گیا ہے، عبدالحميد زينل: فوٹو: فائل

دبئی: قسمت کی دیوی جب کسی پر مہربان ہوجائے تو پھر اس کے وارے نیارے ہوجاتے ہیں اور ایسا ہی ہوا دبئی میں قطری باشندے کے ساتھ جو ڈيوٹی فری شاپ سے لاٹری کا ٹکٹ خرید کر ایک ملین ڈالر یعنی 10 کروڑ روپے سے زائد كا مالک بن گیا۔

دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر واقع ٹرمینل 3 پر ڈيوٹی فری شاپ سے لاٹری ٹكٹ خريدنے والے 56 سالہ قطری باشندے عبدالحميد زينل كی ايک ملين ڈالركی لاٹری نكل آئی۔ عبدالحميد زينل نے گزشتہ ماہ مارچ ميں دبئی سے دوحہ جاتے ہوئے لاٹری ٹكٹ لیا تھا جواس بارلاٹری میں نکل آیا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ایک نہیں، دونہیں بلکہ تین بارلاٹری جیتنے والا خوش قسمت جوڑا

لاٹری جیتنے والے عبدالحميد زينل كا كہنا تھا كہ وہ لاٹری کاریفل خریدنا ان کی عادت بن گیا ہے، ہر2 ماہ بعد جب بھی وہ كاروبار كے سلسلے ميں دبئی آتے ہیں تو ہر بار ڈيوٹی فری سے ايک ريفل ٹكٹ خريدتے ہیں۔ لاٹری جیتنے کے بعد جب مجھے فون آیا تو ایک لمحے کے لیے مجھے یقین نہیں آیا کہ اس مرتبہ میں جیت ہی گیا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی ایک بھارتی باشندے وينو گوپال پاسم نے ایک ملين ڈالر كی لاٹری جیتی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔